Monday, 10 June 2013


پیرس …این جی ٹی …شوق ،جنون اور تخلیقی صلاحیتوں کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں اور یہ بات امریکی کمپوزر نے ایفل ٹاور کو اپنی ڈرم کٹ بنا کر ثابت کردکھائی ہے۔معروف امریکی کمپوزر جوزف برٹولوزی نے ٹاور میوزک نامی میوزیکل پیس تیار کرنے کے لیے پیرس کے شہرہ آفاق ایفل ٹاور کا سہارا لیا۔اس موسیقار نے324میٹراونچے ٹاور کے ڈھانچے،پینل،ریلنگ اور ستونوں کو ڈرم اسٹکس،لاگز اورربر کی موسلیوں سے ہٹ کرتے ہوئے مختلف آوازیں پیدا کیں اور کم و بیش 2ہزار نمونے اپنے پاس ریکارڈ کرلیے۔برٹولوزی اور اسکے ساتھی موسیقاروں کو ایفل ٹاور کے ڈھانچے کی مدد سے میوزیکل نمونے تخلیق کرکے ریکارڈ کرتے ہوئے دو ہفتے گزر چکے ہیں جس میں یہاں آنے والے سیاح بھی مدد فراہم کررہے ہیں تاہم ابھی ٹاور میوزیک کو مکمل کرنے میں مزید9 ماہ درکار ہیں۔

0 comments:

Post a Comment