دبئی
…این جی ٹی …متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے سر پر ایک نیا تاج سجنے کو
ہے کیونکہ یہاں تعمیر کیے گئے دنیا کے سب سے اونچے بل کھاتے،گھومتے ہوئے
ٹاور کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔دبئی مرینا میں 7سال کی کڑی محنت کے
بعد تیار ہونے والا75منزلہ انفینیٹی ٹاور(Infinity Tower)کم و بیش310میٹر
اونچا ہے اور90ڈگری زاویے تک مڑ جانے/گھومنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔1بلین
درہم (271ملین ڈالر)کی لاگت سے ڈیزائن و تعمیر کیے گئے اس ٹاور میں رہائشی
اپارٹمنٹس کے علاوہ اسٹوڈیوز،پینٹ ہاؤسز،کانفرنس رومز،سوئمنگ
پول،جمنازیم،نرسری اور بیوٹی اسپاز بھی موجود ہیں۔8لفٹوں والے اس ٹاور کے
عقب میں پانچ منزلہ پارکنگ گیراج بھی خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ
یہاں رہائش اختیار کرنے والے مکینوں کو براہِ راست سورج کی شعاعوں سے محفوظ
رکھنے کے لیے کنکریٹ کے پلرز پر ٹائٹینیم میٹل پینلز چسپاں کیے گئے
ہیں۔دنیا کے اونچے ترین گھومتے/مڑجانے والے ٹاور کی حیثیت سے سامنے آنے
والے انفینیٹی ٹاور کو گذشتہ دنوں دبئی کے میونسپلٹی حکام کی جانب سے
تعمیراتی کام مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جسکے بعد آج اس شہرہ آفاق
عمارت کا باقاعدہ افتتاح ہونے جارہا ہے۔
Monday, 10 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment