بیجنگ
…این جی ٹی …کینوس پر مصوری تو بہت سے فنکار کر تے ہیں لیکن دنیا میں چند آ
رٹسٹ ایسے بھی ہیں جو پا نی پر مصوری کر سکتے ہیں ۔ چین کے دارالحکومت
بیجنگ میں پانی پر مصوری یعنی ایبرو(Ebru)پینٹنگ کا مظاہرہ پیش کرنے کے لیے
ترکش آرٹسٹ کو مدعو کیا گیا۔95فیصد پانی سے بھرے ٹینک میں5فیصد پودوں کا
سیرم شامل کرکے ترکش مصور نے اس انداز میں دلکش رنگ بکھیرے کہ پانی کی تہہ
نے خو بصورت فن پاروں کاروپ ڈھا ل لیا۔پودوں کی سیرم سے محلول گاڑھا ہونے
کے باعث تمام رنگ اور اُن سے بننے والی دلکش اشکال پا نی کی سطح پر ٹھہر ے
رہتی ہیں اور یوں پا نی پر نقش قائم رہنے کا دلچسپ منظر دیکھنے والوں کو
ورطہ حیرت میں مبتلا کرتا نظر آتا ہے۔
Monday, 10 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment