Tuesday, 4 June 2013


پیانگ یانگ… این جی ٹی… شمالی کوریا میں ہوا انوکھی ملٹری پریڈ کا انعقاد جس میں ننھے بچے ٹینک اور راکٹ لانچر لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ ارے ارے۔زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہونے والی یہ پریڈ جھوٹ موٹ کی ملٹری پریڈ تھی جسکے پیچھے چلڈرنز ڈے منانے کا مقصد کارفرما تھا۔انتہائی منظم انداز میں منصوبہ بندی کیساتھ منعقد کی گئی اس ملٹری پریڈ میں 3ہزار سے زائد بچوں نے حصہ لیا جو کارڈبورڈ سے بنے ننھے منے ٹینکس، راکٹ لانچر اور گاڑیاں چلاتے نظر آئے۔ امیوزمنٹ پارک میں منعقد کیے گئے چلڈرنز ڈے کے اس منفرد ایونٹ میں رنگ برنگے کاسٹیومز میں ملبوس بچے ڈانس کرتے اور مختلف گیمز میں حصہ لیتے بے حد خوش نظر آئے۔

0 comments:

Post a Comment