نیویارک
…این جی ٹی …امریکا سے تعلق رکھنے والا ایک آرٹسٹ اسپرے پینٹس کی مدد سے
تصاویربنانے میں بے حد مہارت رکھتا ہے۔ یہ فن کار پہلے ایک سفید کینوس پر
مختلف اسپرے پینٹس کی مدد سے پینٹ کی تہہ چڑھاتا ہے پھر کاغذ اورنیوز پیپرز
کی مدد سے اپنی تصویر کی شکل میں ماہرانہ انداز میں کینوس پررنگ سمیٹتا
ہے۔ اس طرح مختلف رنگوں کی اسپرے پینٹس کی مدد سے تہہ در تہہ چڑھا کر انہیں
اپنی تصویر کے سانچے میں ڈھالنے کیلئے مختلف اشیاء کینوس پر رکھنے کے ساتھ
ساتھ اپنی انگلیوں اور آگ کے شعلوں تک کا استعمال کرتاہے۔ بغیر پینٹنگ برش
کے صرف اسپرے پینٹس کی مدد سے تیار کی گئیں ان آرٹ کے فن پاروں ناصرف ایک
ماسٹر پیس کی تمام جزئیات اپنے اندر سموئے ہوتی ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو
دنگ کردینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔
Monday, 10 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment