Friday, 5 July 2013


نیویارک…این جی ٹی…امریکا کے ایک اسکول ٹیچر نے چالیس برس تک ایک ہی رنگ کی شرٹ اور سوئیٹر پہن کر تصویر بنوانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ انوکھا ریکارڈ ڈالی لارپی نامی ریٹائرڈ اسکول ٹیچر نے اپنی بیوی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے قائم کیا۔ لارپی کا کہنا ہے کہ ملازمت کے آغاز پر اسکول کی ایئر بک میں مسلسل دو سال تک ایک ہی رنگ کے کپڑوں میں تصویر شائع ہوئی جس پر اس کی بیوی نے ازراہِ مذاق کہا کہ وہ ایئر بک کیلئے آئندہ برس بھی یہی تصویر پیش کرے۔ لارپی کی بیوی نے یہ بات کہی تو مزاق میں تھی لیکن ان صاحب نے اسے اتنا دل پر لے لیا کہ مسلسل چالیس برس تک ایک ہی لباس میں تصویر بنواتے رہے۔ ہر نئے سال کی تصویر میں لارپی کی ڈھلتی عمر کے چہرے پر آثار اور بالوں کی رنگت تو بدلتی رہی تاہم شرٹ اور اس پر براؤن رنگ کا سوئیٹر تبدیل نہ ہوا۔ کیوں ہے نا کمال کا استاد!!

0 comments:

Post a Comment