Friday, 5 July 2013



 ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے سائنس میوزیم میں انسانی صلاحیتوں کے حامل روبوٹ اسیمو(Asimo) کو بحیثیت گائیڈ تعینات کردیا گیا۔ دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس میں شامل کیا جانے والا اسیمو انسا نوں کی طرح نقل و حرکت کرنے کے ساتھ ساتھ سیڑھیاں چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی انہی صلا حیتوں کے باعث یہ یورپ بھر کے سائنسی عجائب گھروں کا دورہ کر چکا ہے۔ تاہم جاپان کے مرائیکان سائنس میوزیم میں گائیڈ کے فرائض سنبھالتا یہ واکنگ ٹاکنگ روبوٹ پہلے ہی دن انسانوں کے درمیان گھن چکر بنا نظر آیا۔ جدید سینسرز سے لیس اسیمو اس بات کا تعین کرنے میں بُری طرح ناکام رہا کہ کون اُس سے سوال پوچھ رہا ہے اور کون اپنے اسمارٹ فون سے اُس کی تصاویر اُتار رہا ہے، لہٰذا باربار یہی سوال دھراتا رہا کہ کون اسیمو سے سوال کرنا چاہتا ہے؟ بحیثیت گائیڈ ناکامی سے دوچار ہونے والے اس روبوٹ کی جدت پر ناقدین اب سوال اٹھاتے نظر آرہے ہیں کہ آیا اس روبوٹ کی صلاحیتوں میں کسی قسم کا اضافہ کیا بھی گیا تھا یا نہیں؟

0 comments:

Post a Comment