Wednesday 10 July 2013

Golden Words

Posted by Unknown on 01:03 with No comments


اگر سب کچھ کھونے کے بعد بھی آپ میں حوصله موجود ھے تو آپ نے کچھ بھی نھیں کھویا 

کوئی رشتہ بدن پر پہنے لباس کی مانند نہیں ہوتا جسے اتار کر پھینک دیا جاۓ اور دوسرا پہن لیا جاۓ۔۔

اھم ہونا خوبصورت ہے خوبصورت ہونا اھم نہیں جس طرح کئی خوبصورت بادلوں میں پانی نہیں ہوتا اسی طرح کئی خوبصورتلوگوں میں خوبصورتی نہیں ہوتی۔

الله عزوجل سے بہتری کی امید ضرور لگائیں لیکن اس سے پہلے اپنے اعمال پر نظر ڈال لیں.

بے نمازی کو قرض نہ دو اسلئے کے جو الله کا قرض ادا نہیں کرتا اسے تمہارے قرض کی فکر بھی نہ ہوگی.

ٹھوکر وہی کھاتا ہے جو راستے کے پتھر نہیں ہٹاتا

نصیحت وہ سچی بات ہے جسے ہم کبھی غور سے نہیں سنتے اور خوشامد وہ بدترین دھوکہ ہے جسے ہم پوری توجہ سے سنتے ہیں 
 
کبھی کسی کی محبت اور خلوص کو اس کی بیوقوفی مت سمجھو ورنہ تمام عمر محبت اور خلوص تلاش کرتے پھرو گے اور لوگ تمہیں بیوقوف سمجھیں گے

 دل میں اترنے کےلیے سیڑھیوں کی نہیں بلکہ اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے 

اگر نماز پڑھنے سے تم گناہ اور برے کام سے باز آ جاؤ تو سمجھ لو کہ تمھاری نماز قبول ہو رہی ہے 


نیک آدمی جب علم سیکھتا ہے تو انکساری سے جھک جاتا ہےاور بد فطرت جب علم سیکھتا ہے تو تکبر سے اکڑ جاتا ہے

عشق_ الہی اک ایسا مشروب ہے کہ جسکے جام پہ جام پی کر بھی نہ تو عاشق سیر ہوتا ہے اور نہ ہی مشروب ختم ہو تا ہے
 

جھوٹا شخص وہ گھڑی ہے جس کی دونوں سوئیاں غائب ہوں، اسکا چلنا یا رکے رہنا دونوں بیکار ہیں
 
پستی کو حقیر مت سمجھو، اس نے بلندی کا بوجھ اٹھا رکھا ہے
 
انسان جدھر جانے کا ارادہ رکھتا ہے، اس کے پاؤں خود بخود ادھر ہی مڑ جاتے ہیں، چاہے وہ ساکن کھڑا یا بیٹھا ہی کیوں نہ ہو۔ اگر دورانِ گفتگو تمھارے مخاطب کے جوتے تمھاری مخالف سمت ہوں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ بور ہو رہا ہے تم سے۔
 
جسے اللہ تعالی اپنی محبت دیتا ہے اسے پھر کسی اور چیز کی خواہش نہیں ہوتی۔اور جسے وہ دنیا دیتا ہے۔اس کی خواہش بھوک بن جاتی ہے۔ اور بھوک کبھی ختم نہیں ہوتی۔
 
جاننے والے سب کچھ جان کر بھی کچھ نہیں جانتے۔ اجنبی کو ہم اس لیے اجنبی کہتے ہیں کہ وہ ہمیں نہیں جانتے ہوتے لیکن پھر بھی ہم اجنبیوں کی طرف بھاگتے ہیں

"کہ اُنہیں آپ سے کوئی سروکار نہیں ہوتا"
 
 
الله کی  رحمت کی پہلی نشانی یہ ہے
کہ انسان کو اپنے عیب نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں 
 

0 comments:

Post a Comment