Showing posts with label Nice Quotes. Show all posts
Showing posts with label Nice Quotes. Show all posts

Thursday, 29 August 2013

Keep In Mind. . .

Posted by Unknown on 01:31 with No comments

شاید کہ اُتر جائے کسی دل میں میری بات

٭
اللہ دے کے بھی آزماتا ہے اور لے کے بھی آزماتا ہے۔

٭
غریب آدمی روٹی حاصل کرنے کے لیے دوڑتا ہے، جب کہ امیر آدمی روٹی ہضم کرنے کے لیے دوڑتا ہے۔

٭
گناہ میں لذّت ضرور ہے لیکن سکون نہیں ہے۔

٭
بات الفاظ کی نہیں، لہجے کی ہوتی ہے۔

٭
کسی کے بارے میں بُرا مت سوچو، ہو سکتا ہے کہ وہ اللہ کی نظر میں تم سے بہتر ہو۔

٭
ایک اکیلا باپ 7 بیٹوں کی پرورش کر سکتا ہے، لیکن 7 بیٹے ایک باپ کی خدمت نہیں کر سکتے۔

٭
آدمی بیماری کے ڈر سے کھانا تو چھوڑ سکتا ہے، مگر آخرت کے ڈر سے گناہ نہیں چھوڑتا۔

٭
بندہ نیک اور اچھی بات سن تو لیتا ہے، لیکن آگے پہنچانا ضروری نہیں سمجھتا۔

٭
اللہ پاک اُس شخص کو آباد رکھے جو اچھی بات سُن کے آگے پہنچائے۔

آمین یارب العالمین

Lucky Ummah...خوش نصیب اُمت

Posted by Unknown on 01:06 with No comments
خوش نصیب اُمت

ایک بار حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ پاک سے عرض کیا:۔

"تو نے مجھے ہم کلام ہونے کا شرف بخشا ہے۔ کیا کسی اور کو خوش نصیب کو بھی یہ سعادت حاصل ہو گی؟"

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔

"اے موسی! میں سب سے آخر میں ایک اُمت بھیجوں گا، جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت ہو گی۔

وہ لوگ جب روزہ رکھیں گے تو ان کے ہونٹ اور زبان، پیاس سے خشک ہوں گے۔
کمزور جسم اور ترسی ہوئی آنکھیں ہوں گی۔
پیٹ خالی ہو گا۔ وہ بھوک، پیاس برداشت کریں گے۔
جب افطاری کے وقت وہ دعا مانگیں گے تو وہ تمہاری نسبت زیادہ میرے قریب ہوں گے"۔

سبحان اللہ
پانچ 5 وصیتیں

میری پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا:

"اے علی! میری پانچ 5 وصیتیں میری اُمت تک پہنچا دینا۔

اذان ہو تو نماز میں جلدی کرنا۔

گھر میں جنازہ ہو تو دفنانے میں جلدی کرنا۔

اگر کوئی ناراض ہو تو اُس سے معافی مانگنے میں جلدی کرنا کیونکہ زندگی کا کچھ پتا نہیں۔

کوئی مہمان گھر آ جائے تو اُس  کی خدمت جلدی کرنا، کیونکہ کیا پتا کہ وہ کب سے گھر سے نکلا ہوا ہو۔

5۔
جوان بیٹی گھر میں ہو تو اُس کی شادی جلدی کرنا۔

اچھی بات سُن کر آگے پہنچانا بھی صدقہء جاریہ ہے۔

Tuesday, 23 July 2013

Wasif Ali Wasif

Posted by Unknown on 05:11 with No comments

  • دنیا كے اندر سب سے بڑا انصاف یہ ہے كے یہ دنیا گناہ كے متلاشی كے لیے گناہ دیتی ہے . اور فضل كے متلاشی کو فضل دیتی ہے .
  • جوانی 16 سال کی عمر کا نام نہیں . ایک انداز فکر کا نام ہے ، ایک انداز زندگی کا نیم ہے ، ایک کیفیت کا نام ہے . ہو سکتا ہے کے ایک شخص 16 سال میں بوڑھا ہو ، اور ایک شخص 60 سال میں جوان ہو .
  • سانس کی موت سے پہلے بہت سی موتیں ہوتی ہیں ، ہَم سانس کو موت سمجھتے ہیں . حالانکہ سانس تو اعلان ہے ان تمام موتوں کا جو آپ مر رہے ہیں .
  • جس انسان کی آنکھوں میں آنسو ہیں وہ اللہ سے نہیں بچ سکتا ، انسان کا اللہ سے قریب ترین رشتہ آنسوؤں کا ہے .
  • جب قائدین کی بہتاب ہو جائے تو سمجھ لیجئے قیادت کا فقدان پیدا ہوگیا۔
  • جس کو صداقت اور نیکی كے سفر کی خواہش ہے . وہ جان لے کے یہ منظوری کا اعلان ہے ، جس کو منظور نہیں کیا جاتا . اسکو کو یہ شوق نہیں ملتا .

Wasif Ali Wasif

Posted by Unknown on 05:06 with No comments
  • آپ کی سانس گنتی کے مقرر ہو چکے ہیں، نہ کوئی حادثہ آپ کو پہلے مار سکتا ہے۔ نہ کوئی حفاظت آپ کو دیر تک زندہ رکھ سکتی ہے۔
  • جس چیز کو ہم باعث عزت سمجھ رہے ہیں۔ اس کی موجودگی میں لوگ ذلیل ہیں
  • حق کیا ہے، استعداد کے مطابق حاصل ہو، احسان کیا ہے حق سے زیادہ حاصل، محرومی کیا ہے حق سے کم حاصل
  • دور کوئی مقام نہیں ہے جو قریب نہ آ سکے
  • استعداد سے زیادہ کی تمنا، ہلاکت ہے، اور استعداد سے کم کی خواہش آسودگی۔
  • اپنی ہستی سے زیادہ اپنا نام ںہیں پھیلاؤ ، نہیں تو پریشان ہو جاؤگے
  • جو بات آپ كے دِل میں اُتَر گئی وہ ہی آپ کا انجام ہے ، اگر آپ کی موت آ جائے تو جس خیال میں آپ مریں وہی آپ کی عاقبت ہے

Zindagi

Posted by Unknown on 03:50 with No comments
  • زندگی کا سب سے قیمتی حصہ وہ ہے جو خدا کی خوشنودی کے لیے صرف کیا جائے .
  • زندگی ایک برف کے ٹکڑے کی مانند ہے جس طرح برف آہستہ آہستہ پگھلتی ہے اسی طرح زندگی کے دن آہستہ آہستہ پورے ہوتے ہیں .
  • زندگی ایک کہانی کی مانند ہے جس طرح کہانی اپنے خوبصورت الفاظ سے ہی خوبصورت لگتی ہے اسی طرح زندگی بھی اپنے اچھے اوصاف سے ہی اچھی لگتی ہے .
  • اگر زندگی کے سفر میں کامیاب ہونا چاہتے ہو تو اپنے دلوں کو سی لو کسی کو اپنا سمجھ کر دکھ درد بیان کرنے کی کوشش نہ کرو . اور ایسے با ہمت بن جاؤ کے لوگ تمہاری مثالیں دیں .  
  • زندگی اس طریقے سے گزارو کے جب تمہیں موت آئے تو تم ہنستے ہوئے جاؤ اور تمہیں دیکھ کر تمہاری اچھی باتیں سوچ کر روئیں .
  • کچھ لوگ زندگی میں ہی مردہ ہوتے ہیں اور کچھ مرنے کے بعد بھی زندہ
  • انسان کی زندگی کا مقصد دوسروں کے آنسو ختم کرنا ہونا چاہیے .
  • زندگی دریا ہے آخرت اس کا ساحل اور تقویٰ اس کی کشتی .
  • ہمارا خیال بَدَل جائے تو زندگی کا نام ہے بَدَل جاتا ہے .

Golden Words

Posted by Unknown on 03:13 with No comments
جو لوگ چُپ چاپ سب کچھ برداشت کر لیتے ہیں ان کے بارے میں یہ طے ہے کہ ان کا دِل زخم خوردہ ہے . 
اپنے کر دار کو جتنا اچھا رکھ سکتے ہو رکھو کیونکہ موت انسان کو مار سکتی ہے مگر . . . اچھے کر دار والے ہمیشہ زنده رہتے ہیں . . . دلوں میں بھی اور لفظوں میں بھی  

Sunday, 21 July 2013

Good Fate

Posted by Unknown on 04:52 with No comments
خوش نصیب
  • آج کا انسان صرف دولت کو خوش نصیبی سمجھتا ہے ‘ اور یہی اسکی بدنصیبی کا ثبوت ہے۔
  • خوش نصیبی وجود کا ظاہر نہیں بلکہ وجود کا باطن ہے۔
  • خوش نصیبی کسی شے کا نام نہیں سماجی مرتبے کا نام نہیں ‘ بینک بیلنس کا نام نہیں بڑے بڑے مکانوں کا نام نہیں۔۔ بلکہ خوش نصیبی صرف اپنے نصیب پہ خوش رہنے کا نام ہے۔
  • کسی خوش نصیب نے آج تک کوشش ترک نہیں کی لیکن یہ کوشش بامقصد ہونی چاہیے ایسی کوشش کہ زندگی بھی ہو اور موت بھی آسان ہو۔
  • خوش نصیبی ایک متوازن زندگی کا نام ہے ‘ نہ زندگی سے فرار اور نہ بندگی سے فرار ہو۔
  • خوش نصیب انسان حق کے قریب رہتا ہے۔۔ وہ ہوس اور حسرت سے آزاد ہے اور فنا کے دیس میں بقا کا مسافر ہے۔
  • خوشنصیب انسان اپنے آپ پر راضی ‘ اپنی زندگی پر راضی اپنے حال پر راضی اپنے حالات پر راضی اپنے خیالات پر راضی اور اپنے خدا پر راضی رہتا ہے۔
  • وہ انسان بدقسمت ہے جو لذت وجود کی لعنت میں گرفتار ہے اسے کسی بڑے مقصد سے تعارف نہیں بلکہ وہ صرف مال کی سنچریاں ہی بناتا ہے  اور کلین بولڈ ہوکے رخصت ہوجاتا ہے۔

واصف علی واصف

Saturday, 20 July 2013

Golden Words

Posted by Unknown on 05:02 with No comments

*ایمان ‘ طاقت اور زندگی ہے۔

(ٹالسٹائی)

*ایک شریفانہ جواب تحمل اور خاموشی ہے۔

(ٹینی سن)

*  بادشاہ وہ ہے جو اپنے دل کو اختیار میں تکھے۔

( دیوجانسن کلی)

* جس چیز کا عکم نہیں اس کو مت کہو‘ جس چیز کی ضرورت نہیں اس کی جستجو مت کرو‘ جو راستہ معلوم نہیں اس میں سفر مت کرو۔

(سقراط)

*  طنز وہ آئینہ ہے جس میں دیکھنے والا اپنے سوا ہر چہرہ دیکھتا ہے۔

(سوئفٹ)

* دوستوں کی نسبت دشمن کو معاف کرنا زیادہ آسان ہے۔

 (دسوزی)

* اپنے آپ پر اعتماد رکھنے والے ہی فتح حاصل کرتے ہیں۔          

(مل کاکس)

Golden Words

Posted by Unknown on 04:57 with No comments

کسی کا دل مت دکھاؤ اس کے آنسو تمہارے لیے سزا بن سکتے ہیں۔

اس شخص کے ساتھ دوستی کرو جو نیکی کرکے بھول جائے۔

صورت بغیر سیرت کے ایسا پھول ہے جس میں کانٹے زیادہ ہوں اور خوشبو بالکل نہ ہو۔

زندگی کا وقفہ نہایت قلیل ہے لیکن اگر مصیبت ہوتو یہ کافی طویل ہے۔

(سقراط)

دنیا میں سب سے اچھا سوال یہ ہے کہ میں کیا نیکی کرسکتاہوں۔

 (فرینکلن)

Aqwal Zareen

Posted by Unknown on 04:55 with No comments
  • دنیا کی سخت ترین سزا انتظار ہے ۔

  • ظالموں کو معاف کرنا مظلوم پر ظلم ہے

  • اگر کسی کو خوشی نہیں دے سکتے ہو تو دکھ بھی نہ دو۔

  • ماں کے بغیر کائینات نا مکمل ہے ۔

  • کسی سے اس طرح ملو کے وہ دوبارہ ملنے کی تمنا کرے۔

  • پھولوں کی خوشبوؤں سے لطف اندوز ہونے کے لئے کانٹوں کی چبھن کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

Hate

Posted by Unknown on 04:39 with No comments
نفرت
مغرب کے ایک ماہر نفسیات کا قول ہے کہ ۔۔۔ نفرت کی مثال ایک قسم کے تیزاب کی سی ہے ۔۔۔
ایک عام برتن میں اس کورکھا جائے تو۔۔۔ وہ اپنے برتن کو اس سے زیادہ نقصان پہنچائے گا۔۔۔۔
جتنا اس کو جس پر وہ تیزاب ڈالا جانے والا ہے۔

Humans and Humanity .....

Posted by Unknown on 03:58 with No comments
انسان اور انسانیت۔۔۔۔۔

ایک انسان دوسرے انسان سے مایوس ہو سکتا ہے لیکن۔۔۔۔۔ انسانیت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔ اس لیے کہ انسان صرف زمین میں سانس لیتا ہے۔۔۔ اور انسانیت زمانوں میں زندہ ہے۔۔۔۔

جون ایلیا

Wednesday, 10 July 2013

To Change Human

Posted by Unknown on 03:32 with No comments
انسان دو وجہ سے بدل جاتا ہے,
١- کوئی بہت خاص اس کی زندگی میں آ جائے ..............یا کوئی بہت خاص اس کی زندگی سے چلا جائے 

g10010.gif

Reality of Life

Posted by Unknown on 03:19 with No comments
زندگی کی حقیقت

اگر تمہیں زندگی کی حقیقت معلوم ہو جائے، تو بے شک تم کوئی اور ساتھی 
نہ چنو گے سوا عشق (حقیقی) کے۔

(مولانا جلال الدین رومی - رحمت الله علی)

Examples Of Goodness and Evil

Posted by Unknown on 03:08 with No comments
برائی اور اچھائی کی مثال

برائی کی مثال ایسے ہے جیسے پہاڑ سے نیچے اترنا، ایک قدم اٹھاؤ تو باقی اٹھتے چلے جاتے ہیں اور اچھائی کی مثال ایسی ہے جیسے پہاڑ پر چڑھنا، ہر قدم کے بعد اگلا قدم مشکل لگتا ہے، پر آخر میں آپ پہاڑ کی بلندی پر ہوتے ہیں۔

Golden Words

Posted by Unknown on 02:54 with No comments
زبان کی لغزش قدم کی لغزش سے زیادہ خطرناک ہے۔ *

 اس دن پر آنسو بہائو، جو دن تم نےبغیر نیکی کیئے گزار دیا۔ *

 بدترین شخص وہ ہے، جسکے ڈر سے لوگ اسکی عزت کرنے پر مجبور ہوں۔ *

 جو شخص چاہے کہ اللہ اس پر ہمیشہ کرم کرتا رہے، وہ خدا کے بندوں پر کرم کرتا رہے۔ *

 اصل طاقت برداشت کرنے میں ہے، انتقام لینے میں نہیں۔ *

 اللہ کی راہ بظاہر کانٹوں بھری ہے، مگر درحقیقت اطمینان اور سکون کی دولت سے بھری پڑی ہے۔ *

Entitled حقدار

Posted by Unknown on 01:54 with No comments

حقدار


مانگنے والے کو دیتے ہوئے یہ مت دیکھو کہ وہ اسکا حقدار ہے کہ نہیں کیونکہ بہت سی چیزوں کے تم حقدار نہیں ہو جو تمہارے پاس ہیں۔

واصف علی واصف

Sayings of Hazrat Ali

Posted by Unknown on 01:33 with No comments

اقوال حضرت علی


تم کسی کو چاہو اور وہ تمہیں ٹھکرا دے تو یہ اسکی بدنصیبی ہے اور اس کے بعد تم اسکو زبردستی اپنانا چاہو تو یہ تمہارے نفس کی ذلّت ہے

تم گلاب کا پھول بن جاو کیوں کے یہ پھول اسکے ہاتھوں میں بھی خوشبو چھوڑ جاتا ہے جو اسے مسل کے پھینک جاتا ہے

دن میں رزق کی تلاش کرو اور رات کو اسے تلاش کرو جو تمہں رزق دیتا ہے 

یہ زندگی دو دن کی ہے ایک دن تمہارے حق میں اور ایک دن تمہارے مخالف جس دن تمہارے حق میں ہو اس دن غرور مت کرنا اور جس دن تمہارے مخالف ہو اس دن صبر کرنا 

تم اچھا کرو اور زمانہ برا سمجھے یہ تمہارے حق میں بہتر ہے بجاے اسکے کہ تم برا کرو اور زمانہ تمہں اچھا سمجھے

Golden Words

Posted by Unknown on 01:03 with No comments


اگر سب کچھ کھونے کے بعد بھی آپ میں حوصله موجود ھے تو آپ نے کچھ بھی نھیں کھویا 

کوئی رشتہ بدن پر پہنے لباس کی مانند نہیں ہوتا جسے اتار کر پھینک دیا جاۓ اور دوسرا پہن لیا جاۓ۔۔

اھم ہونا خوبصورت ہے خوبصورت ہونا اھم نہیں جس طرح کئی خوبصورت بادلوں میں پانی نہیں ہوتا اسی طرح کئی خوبصورتلوگوں میں خوبصورتی نہیں ہوتی۔

الله عزوجل سے بہتری کی امید ضرور لگائیں لیکن اس سے پہلے اپنے اعمال پر نظر ڈال لیں.

بے نمازی کو قرض نہ دو اسلئے کے جو الله کا قرض ادا نہیں کرتا اسے تمہارے قرض کی فکر بھی نہ ہوگی.

ٹھوکر وہی کھاتا ہے جو راستے کے پتھر نہیں ہٹاتا

نصیحت وہ سچی بات ہے جسے ہم کبھی غور سے نہیں سنتے اور خوشامد وہ بدترین دھوکہ ہے جسے ہم پوری توجہ سے سنتے ہیں 
 
کبھی کسی کی محبت اور خلوص کو اس کی بیوقوفی مت سمجھو ورنہ تمام عمر محبت اور خلوص تلاش کرتے پھرو گے اور لوگ تمہیں بیوقوف سمجھیں گے

 دل میں اترنے کےلیے سیڑھیوں کی نہیں بلکہ اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے 

اگر نماز پڑھنے سے تم گناہ اور برے کام سے باز آ جاؤ تو سمجھ لو کہ تمھاری نماز قبول ہو رہی ہے 


نیک آدمی جب علم سیکھتا ہے تو انکساری سے جھک جاتا ہےاور بد فطرت جب علم سیکھتا ہے تو تکبر سے اکڑ جاتا ہے

عشق_ الہی اک ایسا مشروب ہے کہ جسکے جام پہ جام پی کر بھی نہ تو عاشق سیر ہوتا ہے اور نہ ہی مشروب ختم ہو تا ہے
 

جھوٹا شخص وہ گھڑی ہے جس کی دونوں سوئیاں غائب ہوں، اسکا چلنا یا رکے رہنا دونوں بیکار ہیں
 
پستی کو حقیر مت سمجھو، اس نے بلندی کا بوجھ اٹھا رکھا ہے
 
انسان جدھر جانے کا ارادہ رکھتا ہے، اس کے پاؤں خود بخود ادھر ہی مڑ جاتے ہیں، چاہے وہ ساکن کھڑا یا بیٹھا ہی کیوں نہ ہو۔ اگر دورانِ گفتگو تمھارے مخاطب کے جوتے تمھاری مخالف سمت ہوں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ بور ہو رہا ہے تم سے۔
 
جسے اللہ تعالی اپنی محبت دیتا ہے اسے پھر کسی اور چیز کی خواہش نہیں ہوتی۔اور جسے وہ دنیا دیتا ہے۔اس کی خواہش بھوک بن جاتی ہے۔ اور بھوک کبھی ختم نہیں ہوتی۔
 
جاننے والے سب کچھ جان کر بھی کچھ نہیں جانتے۔ اجنبی کو ہم اس لیے اجنبی کہتے ہیں کہ وہ ہمیں نہیں جانتے ہوتے لیکن پھر بھی ہم اجنبیوں کی طرف بھاگتے ہیں

"کہ اُنہیں آپ سے کوئی سروکار نہیں ہوتا"
 
 
الله کی  رحمت کی پہلی نشانی یہ ہے
کہ انسان کو اپنے عیب نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں