Saturday, 17 August 2013

نیویارک …این جی ٹی …الٹی گنگا بہتے تو سنا تھا پراب اُلٹی ریسنگ کاربنانے کا رواج بھی چل نکلا ہے۔ایک امریکی شخص نے ایسی ہی دلچسپ کار تیار کی ہے جس کی چھت سڑک کے ساتھ جبکہ ٹائر اوپر کی طرف ہیں ۔ الٹے انداز میں ڈیزائن کی گئی یہ کار دراصل دو گاڑیوں کا ملاپ ہے جس میں اس کار کی بیرونی باڈی کو کچھ اس رنگ و روپ میں بنایا گیا ہے کہ پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کار سڑک پر الٹ گئی ہو۔اس کار کے مالک نے امریکی ریاست نیو جرسی میں منعقد ایک مقابلے میں اپنی اس منفرد کار کے ساتھ شرکت کی اور ریسنگ ٹریک میں اسے دوڑا کرسب کو حیران پریشان ہی کر دیا۔

0 comments:

Post a Comment