Wednesday, 28 August 2013


منیلا… این جی ٹی…ثابت ہوا کہ شہرت طاہر شاہ کی طرح آئی ٹو آئی گا کر ہی نہیں حاصل کی جا سکتی بلکہ اس کے اور بھی کئی طریقے ہیں۔ یقین نہ آئے تو گانا گا کر اپنا کام سر انجام دیتی ہوئی اس فلپائنی لفٹ آپریٹر کی یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جسے ایک ہی دن میں لاکھوں لوگ دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔ فلپائنی شہر اولوناگپو ( Olongapo)کے ایک شاپنگ سینٹر کی لفٹ میں موجود یہ خاتون گانا گا کر وہاں آنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہیں اور اپنے روز مرہ کے فرائض بھی اس ڈھنگ سے انجام دیتی ہیں کہ دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔ وہاں آنے والے لوگ اس انوکھے استقبال پرپہلے تو حیران ہو جاتے ہیں اور پھر بے اختیارہنسنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment