Wednesday 28 August 2013


ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت آرٹسٹ نے کیلے کو ایک نیا روپ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ کیلا صرف کھانے کیلئے ہی نہیں بلکہ اس کا بطور آرٹ میڈیم بھی استعمال ممکن ہے۔ اس ماہرفن کار نے کیلوں کو ٹوتھ پکس اور چمچے کی مدد سے تراش کر انتہائی نفیس اور دیدہ زیب اشکال بنا ڈالیں ہیں جنہیں دیکھ کر حقیقت کا سا گمان ہوتا ہے ۔ کیلے کی ساخت نرم ہونے کے باعث ان پر چہرے کے نقوش بنانا ایک مشکل ترین مرحلہ ہے تاہم اس آرٹسٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کیلوں کو فن پاروں میں تبدیل کر کے نا ممکن کو ممکن بنا 
دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment