لندن
…این جی ٹی …برطانوی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گھونگھوں کی حرکات و
سکنات کے بغور مشاہدے کے لیے انکے جسم پر الٹراوائلٹ پینٹ اور LEDلائٹس
لگا دی ہیں۔ ایک نئے تحقیقاتی سروے کیلئے سائنسدانوں نے ایک گارڈن
کے450گھونگھوں کے جسم پر UVپینٹ اور ایل ای ڈی لائٹس کا سہارا لیا، جس سے
سامنے آنے والے نتائج حیران کن تھے۔ اس تحقیقاتی مطالعے کے مطابق سست رفتار
مانا جانے والا گھونگا رات بھر میں ایک میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہوئے
عام سائز کے پورے گارڈن کا سفر طے کرلیتا ہے۔ واضح رہے کہ اس دلچسپ تحقیقاتی
سروے کا مقصد گھونگھوں کے ذریعے پالتو کتوں میں سرائیت کرنے والے جرثوموں
کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا جو انکی زندگی کے لیے بے حد خطرناک
تسلیم کیے جاتے ہیں
Wednesday, 28 August 2013
گھونگھوں کی حرکات کے مشاہدے کیلئے اُن کے جسم پرLEDلائٹس نصب
Posted by Unknown on 03:51 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment