لندن
…این جی ٹی …برطانوی ویلز کی مقامی کاؤنٹیPowysکے قصبےLlanwrtyd Wellsمیں
حال ہی میں دلدل میں رہنے کی28ویں سالانہ عالمی چمپئن شپ منعقد کی گئی جس
میں شرکاء نے دلچسپ کاسٹیومز کیساتھ شرکت کی۔ اس کھیل میں شرکت کرنے والے
شرکاء کوتقریباً55میٹر طویل دلدلی مٹی اور پانی والے کیچڑسے بھری نالی کو
بناء کسی سوئمنگ کاسٹیوم اور آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے عبورکرنا ہوتا
ہے۔ اس سال مقابلے میں دنیا بھر سے 130شرکاء نے حصہ لیا جو کیچڑ بھری نالی کو
تیزی سے عبور کر دکھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ اس موقع پر شمالی آئرلینڈ سے
تعلق رکھنے والی ڈینیکا میگوئر نے یہ فاصلہ ریکارڈ1منٹ23سیکنڈ میں عبور
کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
Wednesday, 28 August 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment