Monday, 4 February 2013

مولوی صاحب نے اپنی تقریر میں کہا:
میری زندگی کے سب سے سہانے شب و روز جس عورت کے بازوؤں میں گزرے
وہ عورت میری بیوی نہیں تھی۔
حاضرین کو سانپ سونگھ گیا کہ مولوی کہہ کیا رہا ہے؟
۔۔
تھوڑے توقف کے بعد مولوی صاحب نے کہا
جی، وہ عورت کوئی اور نہیں میری ماں تھی۔
۔۔
ایک صاحب کو یہ بات بہت اچھی لگی
اس نے سوچا کیوں ناں گھر جا کر اس کا تجربہ کر لے
۔۔
سیدھا کچن میں گیا جہاں اس کی بیوی انڈے فرائی کر رہی تھی
اسے کہا کہ
۔۔
میری زندگی کے سب سے سہانے شب و روز جس عورت کے بازوؤں میں گزرے
وہ عورت کم از کم تم نہیں تھی
۔۔
چار دن کے بعد جب ان صاحب کے منہ سے پٹیاں اتاری گئیں
اور تیل کی جلن کچھ کم ہوئی تو بولے
۔۔
کاپی پیسٹ ہمیشہ بھی سود مند نہیں ہوا کرتا۔

0 comments:

Post a Comment