Monday, 4 February 2013

ایک تربیتی طیارہ ویرانے میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے کودنے میں کامیاب ہو گیا
وہ براہ راست زمین پر نہیں اتر سکا بلکہ ایک درخت کی اوپری شاخ میں پھنس گیا کچھ دیر کوشش کے بعد آخرکار وہ درخت سے اترنے میں کامیاب ہوگیا۔
نیچے ایک دیہاتی کھڑا یہ منظر دیکھ رہا تھا۔
“میں آج ایک ریکارڈ قائم کرنے کے ارادے سے جہاز لیکر نکلا تھا۔ لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا“ پائلٹ نے ٹھنڈی سانس بھر لے کر تھکے ہارے انداز میں زمین پر بیٹھتے ہوئے کہا
“ایک ریکارڈ تو بہرحال تم نے قائم کر ہی دیا“
دیہاتی نے اسکا کندھا تھپکتے ہوئے کہا
“وہ کیا“پائلٹ نے چونکتے ہوئے پوچھا
تم ایک ایسے درخت سے اترے ہو جس پر تم چڑھے ہی نہیں تھے
دیہاتی نے سنجیدگی سے جواب دیا.

0 comments:

Post a Comment