پولیٹیکل ٹیک اوورز کا مسئلہ ہے، ہر کوئی اپنا علاقہ لینا چاہتا ہے: رحمان ملک
اسلام
آباد…
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیٹیکل ٹیک
اوورز کا مسئلہ ہے، ہر کوئی اپنا علاقہ لینا چاہتا ہے۔ ان کاکہناہے کہ
جمہوریت کے پانچ سال مکمل ہونے کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی
کو جاتا ہے۔ اگر ان کے بس میں ہوتا تو آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا دیتے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا
کہ وہ کسی کوڈرانا نہیں چاہتے مگر یہ حقیقت ہے کہ آئندہ انتخابات میں حصہ
لینے والے بعض امیدواروں کے لیے دھمکیوں کی اطلاعات ہیں جو وہ نگراں حکومت
کے حوالے کر کے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں فوج اقتدار سنبھالتی
رہی ہے، اب ایسا نہ کرنے کا کریڈٹ جنرل کیانی کوجاتا ہے۔ رحمان ملک نے کہا
کہ پیپلز پارٹی کو حکومت ملی تو دہشت گردی پر قابو پانا سب سے بڑا چیلنج
تھا۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ دراصل تیسری عالمی جنگ تھی جس نے پوری مسلم امہ
کو متاثر کیا۔اب دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اورکراچی کے سوا پورے ملک
میں امن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی نہیں، مافیا اور گینگ کی
لڑائی ہے۔جہاں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، وہاں کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں۔
رحمان ملک نے کہا کہ وہ صدر کے مشیر رہیں گے ، اس کیلئے کسی نوٹیفکیشن کی
ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے سروے صرف
مال بنانے کا چکر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے پاس کون سا
آلہ ہے جس سے ایک صوبے کے منصوبوں میں کرپشن نہ ہونے کا چند دنوں میں پتہ
چل جاتا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ انہیں اپنے دور حکومت میں یوٹیوب نہ
کھلوانے کا افسوس رہے گا۔
0 comments:
Post a Comment