Sunday, 7 April 2013


سکھر…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہاہے کہ عدلیہ اور وکلا کی کوششوں سے جمہوری حکومت کو پانچ سال کی مدت پوری کرنے کا موقع ملا۔ ہائی کورٹ بار سکھر سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ عدلیہ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوجائے تو اس کے اثرات آئندہ نسلوں تک ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جمہوری حکومت کے قیام کے لیے شفاف انتخابات کی راہ ہموار کرنی ہے۔ اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان نے ٹنڈو آدم میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور مٹیاری بار ایسوسی ایشن کے وکلا سے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان نے ریاستی اداروں کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلٰی عدلیہ کو وسیع اختیارات دیے ہیں۔ قانون کی حکمرانی کے لیے تمام افراد پر قانون کا یکساں اطلاق ضروری ہے۔چیف جسٹس افتخارچودھری نے کہا کہ وہ حصول انصاف کے لیے عدالتوں میں آنے والوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہیں، تمام ضلعی عدالتوں میں ججز کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ ہوسکے۔

0 comments:

Post a Comment