Saturday 8 June 2013

کراچی…نزلہ، زکام، گلے کی خراش اور منھ کی بو دور کرنے کے لیے مفیدخوبانی کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آنے لگتا ہے مگر یہ لذیذ پھل پیٹ کی کئی بیماریوں کے علاوہ دیگر حوالوں سے بھی انتہائی مفید ہے۔ طب یونانی کی تحقیق کے مطابق خوبانی کھانے سے جگر کی سختی دور ہوتی ہے۔ خوبانی کے بیجوں کاتیل کانوں میں ڈالنے سے سماعت بہتر ہوتی ہے اور یہ کان کے درد میں بھی مفید ہے۔ خوبانی کے چند دانے اگرلسی کے ساتھ استعمال کیے جائیں تو غذا کی نالی کی جلن دور ہوتی ہے۔ خوبانی کا استعمال نزلہ، زکام ، گلے کی خراش اورمنہ کی بدبو دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔

0 comments:

Post a Comment