Wednesday, 5 June 2013


ایڈن برگ…اسکاٹ لینڈ کی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے یہ بات ثابت کی ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کا استعمال فالج سے بچاوٴ کیلئے نہایت مفید ہے۔ گلاسکو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف ایک چاکلیٹ کا استعمال بھی دماغ کی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے۔ چاکلیٹ انسانی جسم میں خون کی رگوں میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کو نارمل کرتے ہوئے خون کی روانی بہتر بناتی ہے۔ چاکلیٹ کے اجزاخون کی رگوں میں موجود سختی کو ختم کرکے دماغ تک جانے والی شریانوں میں خون کی روانی تیز کرتے ہیں۔ اس عمل میں دماغ کے خلیات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اورفالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment