Saturday 6 July 2013

ٹھنڈی ٹھار کولڈ ڈرنکس کے شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ کوکاکولا نے ایسی نئی بوتلیں تیار کرلی ہیں جو کہ مکمل طور پر برف سے ہی بنی ہوئی ہے۔
لیکن دوسرے طرف بری خبر یہ ہے کہ یہ صرف لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں ہی دستیاب ہے۔
کوکا کولاکمپنی کے بقول دیکھنے میں یہ برف والی بوتلیں شیشے سے بنی ہوئی لگتی ہیں مگر جب اس کو ہاتھ میں لیں ٹھنڈ ک پورے جسم میں سرایت کرجاتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ صرف کولمبیا میں ہی فروخت کے لئے رکھی گئی ہیں اور ہر گھنٹے میں ایسی 265 بوتلیں فروخت ہورہی ہیں۔
بنیادی طور پر یہ بوتلیں سیلیکیون مولڈ سے تیار کردہ برف سے بنی ہے اور جب آپ مشروب پی لیتے ہیں تو یہ بوتل بھی خود پگھل کر غائب ہوجاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment