ہری مرچوں کا سالن
اجزا
لمبی موٹی ہری مرچ دو سو پچاس گرام
درمیانہ پیاز ایک عدد
درمیانے ٹماٹر دو عدد
تیل چوتھائی کپ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ادرک کا پیس ایک چائے کا چمچہ
تازہ گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
نمک آدھا چائے کا چمچہ
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے
اسٹفنگ کےاجزا،ہری مرچ کے اندر بھرنے والا مصالہ
کٹا ہرا دھنیا ا کپ
کٹا پودینہ چوتھائی کپ
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچہ
زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
انار دانہ چار کھانے کے چمچے
ترکیب
پہلےسل یا گرینڈر میں ایک کپ کٹا ہرا دھنیا ،چوتھائی کپ کٹا پودینہ چار کھانے کے چمچے انار دانہ ،آدھا چائے کا چمچہ زیرہ ،ایک چائے کا چمچہ کٹی لال مرچ،چوتھائی چائے کا چمچہ ہلدی ،اور ایک چائے کا چمچہ نمک کو پیس لیں تاکہ چٹنی تیار ہوجائے۔
اب دو سو پچاس گرام موٹی ہری مرچوں کو لمبائی کے رخ سے ایک طرف کٹ لگائیں اور تیار کی ہوئی چٹنی کو مرچوں میں بھر کر ہاتھ سے دبا کر بند کردیں۔
پھر فرائی پین میں چوتھائی کپ تیل گرم کر کے اس میں ایک عدد درمیانی پیاز کو ہلکا فرائی کرلیں۔
اب اس میں ایک چائے کا چمچہ ادرک کا پیسٹ ،ایک چائے کا چمچہ لہسن کا پیسٹ ،دو عدد درمیانے ٹماٹر ،آدھا چائے کا چمچہ نمک ،ٓآدھا چائے کا چمچہ پسی لال مرچ،چوتھائی چمچہ ہلدی،اور ایک چائے کا چمچہ گرم مصالحہ ڈال کر اتنا پکائیں کہ سب مصالحے یک جان ہوجائیں ۔
پھر اس میں احتیاط سے مرچیں رکھیں اور بالکل ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم لگا دیں ۔
آخر میں اسے ڈش میں نکال کر دو کھانے کے چمچے ہرا دھنیا سے گارنش کر کے پیش کریں۔

0 comments:
Post a Comment