Monday, 5 August 2013

رنگ برنگے موتی ستاروں کا دلکش کام صرف خواتین کپڑوں پر ہی کرنے کی شوقین نہیں ہوتیں بلکہ باصلاحیت خواتین ان سے دیگر کئی دلچسپ کام بھی لیتی نظر آتی ہیں۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی اس ماہر خاتون نے 30ملین کانچ کی نلکیوں، موتیوں اور کٹ دانوں سے ایک دلکش کچن تیار کر لیا ہے جہاں دیواروں سے لے کر فرش، ٹیبل، کرسیاں، پردے،گلاس، سنک میں رکھی پلیٹیں اور یہاں تک کہ دودھ کے ڈبے تک رنگ برنگے دیدہ زیب موتیوں سے مزین ہیں۔ 168مربع فٹ کا یہ شاندار کچن ناصرف آرٹ کا بے مثال نمونہ پیش کرتا نظر آتا ہے بلکہ آرٹسٹ کی مہارت کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔

0 comments:

Post a Comment