Tuesday, 30 April 2013

چھائیاں اور جھریاں ختم کرنے کے لیے 
گوبھی میں ایسے وٹامنز موجود ہیں جو چہرے کی جلد کے لئے ٹانک کا کام دیتے ہیں۔
گوبھی کو تھوڑے سے پانی میں ابالیں پھر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے ایک شیشی میں محفوظ کر لیں
اس ٹانک کو چہرے کی جلد کیلئے استعمال کریں اس کے استعمال سے چھائیاں اور جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔
جو لکھا ہے میرے نصیب میں کہیں تو نے پڑھ تو نہیں لیا
تیرا ہاتھ سرد ہے کس لیے،تیرا رنگ زرد ہے کس لیے
Jo Likha Hai Meray Naseeb Mai Kahin Tu Ne Parh Tu Nahi Lia?...!!

Tera Hath Sard Hai Kis Leye, Tera Rang Zard Hai Kis Liye...!!

چکنی جلد کے لیے
دہی بھی ایک قدرتی کلینر ہے ‘ روغنی اور کٹی پھٹی جلد کیلئے اس کا لیپ بہت مفید ہے۔
سنگترے کے چھلکوں کا سفوف دودھ میں شامل کر کے لگانے سے جلد میں نکھار آجاتا ہے۔

Face Pores...چہرے کے مسامات

Posted by Unknown on 22:47 with No comments
چہرے کے مسامات
اگر چہرے کے مسامات کھل گئے ہوں تو ٹماٹر کا گودا دہی میں ملا لیں اور چہرے پر لیپ کریں۔
سوکھنے پر چہرہ صاف کر لیں۔ یہ لئی مسامات بند کرنے کی بہترین چیز ہے۔
Here is an opportunity for you, if you are Jobless and looking for a Job. Job at Ufone Call Centers. Following are the requirements, check out below:
  • Graduate 
  • Young and Dynamic Personality
  • Good Communication Skills
  • Able to work Full time
Job Opportunity is at following Cities:
  • Karachi
  • Islamabad
  • Lahore
How To Apply?
Send your CV at cvcollection.pool@ufonegsm.net
سانولی رنگت نکھارنے کیلئے 
کھیرے کے رس میں نصف چمچہ گلیسرین اور اتنا ہی عرق گلاب ملا کر مرکب تیار کر لیں۔
روئی کے ساتھ اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں۔
اس کے استعمال سے دھوپ کے داغ دھبوں سے نجات ملتی ہے اور سانولی رنگت نکھر آتی ہے۔
اگر آپ بے روزگار ہیں اور ملازمت کی تلاش کر رہے ہیں یہاں آپ کے لئے ایک موقع ہے۔ یوفون کال سینٹر میں ملازمت۔ زیل میں ریکوائرمنٹس ہیں چیک کیجیئے:
  • گریجویٹ
  • نوجوان اور متحرک شخصیت
  • اچھی کمیونیکیشن سکِلز
  • مکمل وقت کام کرنے کے قابل
کام کے مواقع مندرجہ ذیل شہروں میں ہیں:
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • لاہور
اپلائی کیسے کیا جائے؟
  • cvcollection.pool@ufonegsm.net پر اپنی سی وی ارسال کریں۔
چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں کیلئے
مچھلی کا تیل چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔ اس دھوپ سے سانولاہٹ بھی دور ہوتی ہے۔
ملتانی مٹی کا باریک سفوف دودھ میں ملا کر چہرے اور گردن پر نصف گھنٹے تک لگانے سے چہرے کی جلد کو تقویت و توانائی ملتی ہے۔
جھائیوں کے خاتمے کیلئے
جھائیوں کے خاتمے کیلئے ایک بہترین گھریلو نسخہ‘ بادام اور خشخاش کو ہم وزن لے کر ذرا سے پانی میں اتنی دیر بھگو رکھیں کہ وہ آسانی سے پیسا جا سکے۔
رات کو اس کا لیپ پورے چہرے پر لگائیں‘ صبح منہ دھو ڈالیں۔
خشک اور کھردری جلد
خشک اور کھردری جلد کیلئے سنگترے کا گودا الگ کر کے چھلکے کو سکھا لیں۔ چھلکا خشک ہو جائے تو اسے باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔
اس سفوف کے ہم وزن بیسن بھی ملا لیں اور تھوڑی سی ہلدی بھی ملا لیں۔ اس میں چنبیلی کا تیل ڈال کر ابٹن بنا لیںاور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ملیں۔
پندرہ منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں بعد میں کوئی اچھا سا لوشن لگا لیں۔

Fresh Skin...تروتازہ جلد

Posted by Unknown on 22:15 with No comments
تروتازہ جلد
جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے گھر میں ماسک زیادہ اچھا رہتا ہے۔
کھیرے کا ماسک ہر قسم کی جلد کیلئے اچھا ہے۔
ایک چمچ دہی میں چھلکے سمیت کھیرا کدو کش کر کے ڈالیں۔ اس میں ایک چمچ آٹا اور لیموں کے رس کے چند قطرے ملائیں۔
رات کو سوتے وقت اس ماسک کو لگائیں ‘ بیس منٹ لگا رہنے دیں بعد میں سلاد کے پتوں کو ہلکے نیم گرم پانی میں ڈال دیں‘ نرم ہونے پر منہ پر رکھ لیں۔ تقریباً آٹھ منٹ بعد اتار دیں۔

For Dry Skin...خشک جلد کے لیے

Posted by Unknown on 22:09 with No comments
خشک جلد کے لیے
خشک جلد اور خشکی کی وجہ سے سوزش ہو جائے تو درج ذیل نسخہ بہت مفید رہتا ہے۔
عرق گلاب چار اونس‘ مچھلی کا تیل ایک اونس‘ روغن بادام ایک اونس۔
ان تینوں اشیاءکو اچھی طرح یکجان کریں۔ پھر اسے جلد پر لگائیں ۔
اگر آپ کی جلد خشک ہے اور جلد پر سوزش محسوس ہوتی ہے تو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ یہ مرہم جلد کو نرم و ملائم کرتا ہے اور رنگ بھی نکھر آتا ہے۔
نرم و ملائم جلد
روز میری ۲۱ اونس‘ لیموں کے چھلکے ایک اونس‘ پودینہ ایک اونس‘ عرق گلاب ‘بام ایک اونس۔
ان تمام اشیاءکو ملا کر شیشی میں بند کر دیں۔ چار ہفتے کے بعد محلول کو چھان لیں۔
غسل کے بعد یہ لوشن ہتھیلی پر ڈال کر چہرے ‘ ہاتھوں‘ بازوﺅں اور تمام بدن پر مل لیں۔ اس نسخہ سے جسم نرم و ملائم ہو جاتا ہے۔
Ahmed Jamal from Abbottabad won the Ufone – ‘King of Speed’ of Rs.1 Million grand prize after clocking the highest speed of 143 km/h here on Monday on the final day at Ufone – PCB fast bowlers camp.
Other fast bowling contestants Muhammad Imran from Karachi marked the speed of 136 km/h, whereas, Abdul Ameer and, Faisal Yaseen from Faisalabad managed to bowl at the speed of 135 km/h.
The recent Ufone “King of Speed” trials held across the country managed to bring in more than four thousand fast bowlers, each wanting to find a place at the National Bowling camp and trying his best to win a prize of Rs.1 Million.
Ufone announced another chance for the lucky four, who had qualified for the national training camp to win the cash prize on last day of camp. The condition to reach or top 145km/h was set aside and any bowler who would clock the highest speed would be declared the winner.
Ahmed Jamal who stands 6 feet 4 inches and won the grand prize after proving himself the fastest bowler said, “I am pleased and excited after winning this grand prize and showcasing my talent to an expert like Wasim Akram. Under the supervision of Wasim Akram, I have learned a lot about different techniques used in fast bowling; this camp will help me a lot in the days to come.”
He said that his initial aim was to join the training camp to improve his bowling skills but since Ufone announced another chance to win the cash prize, he tried very hard to deliver the fastest speed to win the prize offered by Ufone.
Speaking on the occasion, Wasim Akram, former captain of the national cricket team and also the brand ambassador of fastest data cellular network, Ufone said, “I am happy to see that we still have great fast bowling talent in Pakistan, we just need to find that talent and polish our youngsters. Fast young bowlers like Ahmed Jamal are the future of this country; they can become part of our national team and take Pakistani cricket to new heights of glory.”
He said that Ufone and PCB had done a tremendous job by bringing together young emerging fast bowlers and providing them with an opportunity to showcase their talent. He also hoped that Ufone and PCB will continue to organize such healthy and useful events in the future and that would be a great service to Pakistani cricket.
ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے احمد جمال نے پیر کو یوفون-پی سی بی کے تیز بولنگ کیمپ کے آخری دن 143 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر یوفون ‘کنگ آف اسپیڈ’ جیت لیا اور 10 لاکھ روپے کا انعام اپنے نام کیا۔
تیز گیند بازی کے دوسرے فریقین میں سے کراچی کے محمد عمران نے 136 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی جبکہ فیصل آباد کے عبدل امیر اور فیصل یاسین 135 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھونے میں کامیاب ہوئے۔
یوفون ‘کنگ آف اسپیڈ’ کے حالیہ ٹرائلز کا انعقاد ملک بھر میں کیا گیا جس میں چار ہزار سے زائد تیز گیند بازاں نے حصہ لیا اور اسن میں سے ہر ایک کی یہ کوشش تھی کہ قومی بولنگ کیمپ میں اپنی جگہ بنا سکے اور 10 لاکھ کا انعام اپنے نام کر سکے۔
کیمپ کے آخری دن یوفون نے قومی کیمپ تک رسائی حاصل کرنے والے چار خوش قسمت گیند بازوں کو نقد انعام جیتنے کا ایک اور موقع فراہم کیا ۔ 145 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار چھونے کی شرط کو ہٹا دیا گیا اور جو بھی سب سے تیز گیند کرتا اسے انعام کا مستحق قرار دیا جاتا۔
چھ فٹ چار انچ طویل احمد جمال جنہوں نے سب سے تیز گیند پھینک کر انعام حاصل کیا ان کا کہنا تھا کہ “میں یہ انعام جیتنے اور وسیم اکرم جیسے ماہر کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد بے حد خوش اور پر جوش ہوں ۔ وسیم اکرم کی زیر نگرانی میں نے تیز بولنگ میں استعمال کی جانے والی کئی تکنیکیں سیکھی ہیں؛ آنے والے دنوں میں یہ کیمپ میرے لیے بہت کارگر ثابت ہوگا۔”
انہوں نے کہا کہ پہلے پہل ان کا مقصد ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے کر اپنی بولنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا مگر جب سے یوفون نے نقد انعام جیتنے کا ایک اور موقع فراہم کیا توانہوں نے سب سے تیز گیند پھینک کر اسے حاصل کرنے کے لیے جان توڑ محنت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان اور سب سے تیز ڈیٹا سیلولر نیٹ ورک کے برانڈ سفیر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ “مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہمارے پاس اب بھی پاکستان میں تیز بولنگ کا جوہر موجود ہے، ہمیں صرف اسے تلاش کرنے اور نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے۔احمد جمال جیسے تیز گیند باز پاکستان کا مستقبل ہیں؛ یہ ہماری قومی ٹیم کا حصہ کا بن کر پاکستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ یوفون اور پی سی بی نے ابھرتے ہوئے تیز بولرز کو ایک جگہ جمع کر کے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے کر بہت ہی غیرمعمولی خدمت انجام دی ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یوفون اور پی سی بی مستقبل میں اس طرح کے صحت مندانہ اور کارآمد مقابلے منعقد کرتے رہیں گے اور یہ پاکستانی کرکٹ کی ایک بڑی خدمت تصور ہو گی۔
Pakistan Telecommunication Company Limited (PTCL) has announced that the next two months, without any additional cost, students can experience a higher speed to 2Mbps.

Previously, the student package 1Mbps broadband connection speed of the user.

PTCL said that all students 1Mbps package holders automatically be upgraded to 2Mbps free. The offer is valid until June 30, 2013, 2 Mbps standard tariff of Rs. 1,299 per month will apply to July 1, 2013.


Subscribers, who wish to opt out of this offer can call 1236 or email at student.broadband@ptcl.net.pk.
Here are offer highlights:
  • 2 Mbps Speed for the Price of 1 Mbps
  • Unlimited Downloads
  • All Student 1 Mbps Customers have been upgraded to Student 2 Mbps
  • No additional charges till 30th June 2013
  • From 1st July 2013 standard Student 2 Mbps tariff of Rs. 1,299 per month will be applicable
  • All upgraded customer who do not wish to continue with Student 2 Mbps can revert back to Student 1 Mbps by calling “1236”
It merits mentioning here that PTCL customers are usually not happy with such short-duration free upgrades, after which they are charged the standard tariff without any discount.
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ طالب علم اگلے دو ماہ کے لئے اضافی چارجز کے بغیر 2Mbps کی اعلٰی رفتار کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل، سٹوڈنٹ پیکج کے صارفین 1 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ براڈبینڈ کی سپیڈ حاصل کر رہے تھے۔
پی ٹی سی ایل نے کہا کہ 1 ایم بی پی ایس سٹوڈنٹ پیکج ہولڈرز خود کار طریقے سے مفت میں 2 ایم بی پی ایس سے اپ گریڈ ہو رہے ہیں۔ یہ پیشکش 30 جون 2013 تک درست ہو گی جبکہ معیاری 2 ایم بی پی ایس کا ٹیرف 1299 روپے ماہانہ،یکم جولائی 2013 سے لاگو ہو گا۔

صارفین، جو اس پیشکش میں حصہ نہیں لینا چاہتے 1236 پر کال یا student.broadband@ptcl.net.pk پر ای میل کریں۔
اس آفر کی اہم جھلکیاں یہ ہیں:
  • 2 ایم بی پی ایس رفتار 1 ایم بی پی ایس کی قیمت میں
  • لامحدود ڈاؤنلوڈز
  • تمام اسٹوڈنٹ 1 ایم بی پی ایس صارفین کو اسٹوڈنٹ 2 ایم بی پی ایس پر اپگریڈ کر دیا گیا
  • 30 جون 2013ء تک کوئی اضافی چارجز نہیں
  • یکم جولائی 2013ء سے اسٹوڈنٹ 2 ایم بی پی ایس کے معیاری نرخ 1299 روپے ماہانہ لاگو ہوں گے
  • اپ گریڈ ہونے والے صارفین جو اس کو جاری نہ رکھنا چاہیں 1236 پر کال کر کے اسٹوڈنٹ 1 ایم بی پی ایس پر واپس جا سکتے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی سی ایل صارفین عموماً ان مختصر مدتی آفرز سے خوش نہیں ہوتے، جن کے بعد بغیر کسی رعایت کے معیاری نرخ لاگو کر دیا جاتا ہے۔

Presence Of Mind.... حاضر دماغی

Posted by Unknown on 09:52 with No comments
ایک دیہاتی شہر گیا۔اس کے سر کے بال بہت بڑھے ہوئے تھے۔چند شہری اس کی طرف اشارہ کر کے بولے''دیکھو یار اس کے سر پر بال ہیں یا گھاس اگی ہوئی ہے"۔
دیہاتی حاضر دماغ تھا۔ان کی طرف اشارہ کر کے بولا"میں بھی کہوں آخر یہ گدھے میری طرف کیوں آرہے ہیں؟"
اگر آپ سرکے گرتے بالوں سے پریشان ہیں تو ہمارے پاس آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ سائنس دان ایک   ایسے علاج کے قریب پہنچ گئے ہیں جس سے گنجے پن پر مکمل طور پر قابوپایا جا سکے گا۔ کیونکہ انہوں نے اس مخصوص پروٹین کا کھوج  لگالیا ہے جس کی وجہ سے بال کمزور ہوکر رفتہ رفتہ گرجاتے ہیں۔

 

ماہرین کا کہناہے کہ جب یہ معلوم ہوجائے کہ مرض کا اصل سبب کیا ہے تو پھر اس کی دوا ڈھونڈنا آسان ہوجاتا ہے۔
مردوں کے سرکے بال عموماً 50 سال کی عمر میں گرنے شروع ہوجاتے ہیں۔ بال گرنے کا آغاز سر کے وسط سے ہوتا ہے اور پہلا خلاء اسی حصے میں نمودار ہوتا ہے، جسے اکثر لوگ اپنا ہیر اسٹائل بدل کر چھپا دیتے ہیں۔

  بالوں کا گرنا اور گنج کا نمودار ہونا ، ظاہر ہے کسی کو اچھا نہیں لگتا،اور پھر فکر شروع ہوجاتی ہےدوبارہ بال اگانے کی۔ جس کے  لیے مختلف ہیئر ٹانک ، تیل اور کریمیں استعمال کی جانے لگتی ہیں۔ لیکن یہ محاورہ کہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، بالوں پر صادق آتا ہے اور  سر کے وسط میں ابھرنے والا چھوٹا خلا ءتیزی سے اردگرد کے بالوں کو نگلنے لگتا ہے ۔ پھر جب گنج بڑھ جاتا ہے تو اسے ذہنی طور پر  قبول کرنے کے بعد اس کی فکر چھوڑ دی جاتی ہے۔
لیکن پیشہ ورانہ ضرورتوں یا کسی دوسری وجہ سے اپنی شخصت کا خیال رکھنے والے افراد اپنی گنج کو وگ میں چھپا لیتے ہیں یا پھر بالوں کی پیوندکاری کروا لیتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گنج کا مرحلہ مکمل ہونے میں 15 سے 25 سال لگتے  اور اس کے بعد بال صرف کنپٹی اور سر کے پچھلے حصے میں باقی رہ جاتے ہیں اور ایک جھالر کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔


سر کےپچھلے حصے کے بال سب سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں اور عموماً گنجے پن چھپانے کی پیوندکاری میں اسی حصے کے بال استعمال کیے جاتے ہیں۔ لیکن پیوندکاری کی بعض صورتوں میں نقلی بالوں کو بھی اصلی بالوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
50 سال کی عمر کے لگ بھگ سرکےبالوں کا گرنا معمول کا ایک عمل ہے، لیکن اس کی رفتار کم یا زیادہ ہوسکتی ہے جس کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے۔لیکن بعض افراد کے بال عین جوانی میں ہی گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ عموما جینیاتی ہوتی ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے عمر کے ساتھ گنجے پن کا نشانہ مرد بنتے ہیں اورخال خال ہی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی عورت بھی مردوں کی طرح گنجی ہوجائے۔ تاہم عمر کےساتھ  ان کے بال بھی کمزور پڑسکتے ہیں اور چھدرے بھی ہوسکتے ہیں۔

مرد گنجے کیوں ہوجاتے ہیں؟
یہ پتا چلانے کے لیے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے پروفیسر جارج کوٹسارلیس کی قیادت میں تحقیق کی۔  اس سلسلے میں لیبارٹری میں چوہوں پر تجربات کے بعد انہوں نے 20 سے زیادہ ایسے مرد رضاکاروں کا انتخاب کیا  جو گنجے پن کے عمل سے گذررہےتھے۔


انہیں معلوم ہوا کہ سر کے اس حصے میں ، جہاں  سے بال غائب ہوچکے تھے، ایک مخصوص پروٹین پی جی ڈی ٹو کی سطح ، بالوں والے حصے سے تین گنا زیادہ تھی۔
مارکیٹ میں اس وقت کم و بیش 10 ایسی دوائیں موجود ہیں جوپی جی ڈی ٹو کو بننے سے روکنے میں مدد دے سکتی ہیں، یا اس کی رفتار سست کرسکتی ہیں۔


پروفیسر کوٹسارلیس کا کہناہے کہ پی جی ڈی ٹو پروٹین کی سطح معمول پر لانے کے مثبت نتائج نکلے اور بالوں کا گرنا رک گیا۔ لیکن  اس عمل سے گرجانے والے بالوں کو واپس نہیں لایا جاسکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بالوں کی افزائش میں اضافہ کرنے والی کئی  دوائیں موجود ہیں، جنہیں پی جی ڈی ٹو پر قابوپانے والی دوا کے ساتھ استعمال کر کے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
  جریدے’ سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں پروفیسر جارج کوٹسارلیس کا کہناہے کہ ان کی ٹیم کی یہ دریافت مرودں میں گنجے پن کی مکمل روک تھام کی جانب ایک اہم اور بڑا قدم ہے ۔ گنجے پن کا سبب بننے والے پروٹین کی دریافت کے بعد اب اس کا علاج ڈھونڈنا آسان ہوگیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پہلے مرحلے میں کامیابی کے بعد اب ان کا اگلا قدم  ایسے مرکبات کا کھوج لگانا ہے جو پروٹین پی جی ڈی ٹو کی سطح  بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ جس کے بعد گنجے پن پر مکمل طورپر قابوپانا اور نئے  بال اگانا آسان ہوجائے گا۔

گنجا پن دور کرنے کیلئے
گنجے پن کو دور کرنے کے لئے عمدہ کشمش لیں اور اس سے نصف مقدار میں مصبر کھرل میں پیس لیں۔ پانی ملا کر حسبِ ضرورت سر پر لیپ کرنے سے چند روز میں نئے بال اگنے لگتے ہیں۔

The Wise Minister...عقلمند وزیر

Posted by Unknown on 08:19 with No comments
عقلمند وزیر
کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ تھا اس کے دربار میں ایک قیدی کو پیش کیا گیا بادشاہ نے مقدمہ سننے کے بعد اشارہ کیا کہ اسے قتل کردیا جائے ۔
بادشاہ کے حکم پر جب پیادے اسے قتل گاہ کی طرف لے کے جانے لگے تو وہ شخص غصے سے بادشاہ کو برا بھلا کہنے لگا کسی شخص کیلئے اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ اسے قتل کردیا جائے اور چونکہ یہ سزا سنائی جاچکی تھی اور اس کے دل سے اس کا خوف دور ہوچکا تھا

بادشاہ نے جب دیکھا کہ وہ شخص کچھ کہہ رہا ہے تو اس نے اپنے وزیر سے پوچھا یہ کیا کہہ رہا ہے
بادشاہ کا یہ وزیر نیک دل تھا اس نے سوچا کہ اگر بادشاہ کو درست بات بتا دی تو ہوسکتا ہے بادشاہ غصے سے دیوانہ ہوجائے اور اس کو قتل کروانے کے بجائے زندان میں ڈال کر اس پر ظلم وستم ڈھانے لگے تو اس نے بادشاہ کو جواب دیا کہ حضور یہ شخص کہہ رہا ہے " اللہ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو غصے کو ضبط کرتے ہیں اور لوگوں کیساتھ بھلائی کرتے ہیں‌"

بادشاہ یہ سن کر مسکرایا اور اس نے اس شخص کو آزاد کرنے کا حکم دیا

بادشاہ کا ایک اور وزیر جو نیک دل وزیر کے خلاف دل میں حسد رکھتا تھا وہ بولا " یہ ہر گز درست نہیں کہ بادشاہ کے وزیر اسے دھوکے میں رکھیں اور سچ کے سوا کچھ زبان پر لائیں ، اور کہا کہ حضور یہ شخص آپ کی شان میں گستاخی کر رہا ہے "
وزیر کی بات سن کر بادشاہ نے کہا " اے وزیر ! تیرے اس سچ سے جس کی بنیاد بغض اور کینے پر ہے
اس
سچ سے تیرے بھائی کی غلط بیانی بہتر ہے اس سے ایک شخص‌کی جان بچ گئی یاد رکھ اس سچ سے جس سے فساد پھیلتا ہو اس سے ایسا جھوٹ‌ بہتر جس سے برائی دور ہونے کی امید ہو "

وہ سچ جو فساد کا سبب ہو بہتر ہے وہ زبان پر نہ آئے
اچھا ہے وہ کذب ایسے سچ سے جو فساد کی آگ بجھائے

بادشاہ کی بات سن کر فسادی وزیر شرمندہ ہوا ۔ بادشاہ نے قیدی آزاد کرنے کا فیصلہ بحال رکھا اور اپنے وزیروں کو نصیحت کی کہ بادشاہ ہمیشہ اپنے وزیروں کے مشوروں پہ عمل کرتے ہیں وزیروں کا فرض ہے ایسی باتیں منھ سے نہ نکالیں جس میں بھلائی کی امید نہ ہو
اس نے مزید کہا " یہ دنیاوی زندگی بحرحال ختم ہوجائے گی کوئی بادشاہ ہو یا فقیر اس کا انجام موت ہے اس سے کوئی فرق نہیں‌ پڑتا کہ روح تخت پر قبض کی جائے یا فرش پر حکایات شیخ سعدی
Mobilink has partnered with Viber and Nimbuzz to offer its prepaid customers unlimited – application specific – data bundles.

With these bundles, Mobilink customers will be able to make unlimited voice calls and send unlimited text messages using Viber and Nimbuzz.

Viber and Nimbuzz mobile applications - can be used for all major platforms - Chat IM service and free voice calls.

These applications consume mobile internet for all the IM and voice traffic, which will be offered by Mobilink in bundles to its customers at a fixed daily price with unlimited usage.

According to information we have got, Nimbuzz bundle will be offered in next few days while Viber bundles for Mobilink customers will be available during last week of May 2013.

Prices of Mobilink bundles for Viber and Nimbuzz are not known yet.

VoIP services, such as Viber, Nimbuzz also offers chat and instant messaging services are becoming increasingly popular in Pakistan. Inflating trend of mobile internet usage in the country is likely to see further surge after such bundle offers by cellular operators.

It is worth mentioning that the bundle of Twitter and Facebook has been provided by the operators. Chat and voice services such as WhatsApp bundles offered by Ufone, the upcoming Viber and Nimbuzz bundle from the MobiLink provider will change the way people communicate with each other.

These bundles are going to offer true value against the money that customers spend on their telecommunication tools.

اپنے پری پیڈ صارفین کو مخصوص اپلی کیشن- ڈیٹا بنڈلز فراہم کرنے کے لیے موبی لنک نے نِم بَز اور وائبر کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
ان بنڈلز کے ساتھ،موبی لنک کے صارفین وائبر اور نِم بز کا استعمال کرتے ہوئے لامحدود وائس کالز اور لامحدود ٹیکسٹ ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
وائبر اور نِم بَز موبائل ایپس ہیں - تمام بڑے پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں - جو چیٹ اور آئی ایم سروس اور وائس کال مفت میں پیش کرتے ہیں۔
 یہ اپلی کیشننز تمام آئی ایم اور آواز ٹریفک کے لیے موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں جو موبی لنک کی طرف سے روزانہ ایک مخصوص قیمت میں لامحدود استعمال کے ساتھ بنڈلز کی صورت میں صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔
معلومات کے مطابق،نِم بَز بنڈلز اگلے چند دنوں میں دستیاب ہو گا جبکہ موبی لنک کے صارفین کے لئے وائبر بنڈل مئی 2013 کے آخری ہفتے کے دوران دستیاب ہو گا۔
موبی لنک صارفین کے لیے وائبر اور نم بز بنڈلز کی قیمتیں ابھی تک نامعلوم ہیں۔
نم بز اور وائبر کی طرح کی وائپ سروسز، جو چیٹ اور آئی ایم سروسز فراہم کرتے ہیں پاکستان میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ ملک میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان، سیلولر آپریٹرز کی جانب سے اس طرح کے بنڈل کی پیشکش کے بعد مزید اضافے کا امکان ہے۔
یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ ٹویٹر اور فیس بک بنڈل پہلے ہی مختلف آپریٹرز کی طرف سے پیش کیے جا رہے ہیں۔ تاہم،چیٹ اور وائس سروسز جیسا کہ یوفون کی طرف سے پیش کی گئی وٹس ایپ سروس اور موبی لنک کی طرف سے پیش کردہ آئندہ آنے والی وائبر اور نم بز سروسز،اس طریقے کو بدلنے لگے ہیں جس سے لوگ آپس میں بات چیت کرتے ہیں۔
یہ بنڈل پیسے کے خلاف صحیح قیمت پیش کرنے جا رہے ہیں جو صارفین ٹیلی کمیونیکیشن کے آلات پر خرچ کرتے ہیں۔

A True Friend...سچا دوست

Posted by Unknown on 07:59 with No comments

سچا دوست

سپاہی نے اپنے کمانڈر سے کہا
جناب میرا دوست میدان جنگ سے نہیں لوٹا، میں اسکو ڈھونڈھنے جانا چاہتا ہوں اجازت دیجیئے۔
کمانڈر نے کہا ؛ میں تمہیں وہاں جانے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتا۔
کمانڈر نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں اپنی زندگی کو کسی ایسے شخص کی وجہ سے خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتا جس کے بارے میں قوی احتمال ہے کہ وہ مارا جا چکا ہے۔
کمانڈر کی بات اپنی جگہ درست تھی مگر سپاہی اس سے نا تو قائل ہو سکا اور نا ہی اس نے کوئی اہمیت دی کہ اسکا میدان جنگ میں جانا اس کی اپنی زندگی کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے ، وہاں سے بھاگ کر سیدھا میدان جنگ میں پہنچ گیا جہاں گھمسان کا رن پڑا ہوا تھا۔
گھنٹے بھر کے بعد زخموں سے چور لڑکھڑاتا ہوا، کاندھے پر دوست کی لاش اُٹھائے واپس آتا دکھائی دیا تو کمانڈر نے بھاگ کر اس کے کندھوں سے لاش اتاری، اسے سہارا دے کر زمین پر بٹھایا اور تاسف کرتے ہوئے کہا، میں نے تمہیں کہا تو تھا کہ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر محض ایک لاش کو تلاش کرنے جانا اس وقت ہرگز دانائی نہیں ہو گی مگر تم نے میری بات نہیں مانی اور دیکھ لو اپنا یہ حشر کرا کر لوٹے ہو۔
سپاہی نے کراہتے ہوئے مختصرا کہا، نہیں جناب، جب میں اپنے دوست کے پاس پہنچا تو وہ ابھی بقید حیات تھا۔ اس نے مجھے دیکھتے ہی کہا تھا؛ مجھے پورا یقین تھا کہ تم مجھے یوں تنہا مرنے کیلئے نہیں چھوڑو گے۔
سپاہی نے لڑکھڑاتی زبان سے اپنی بات پوری کرتے ہوئے کہا؛ میں نے اپنے دوست کی آنکھوں میں اپنی مردانگی پر ناز اور دوستی سے وفا کرنا پڑھا تھا جو میرے لئے کافی ہے۔
٭٭٭٭٭
جی ہاں، دوست وہی ہے جب سارے ساتھ چھوڑ جائیں مگر وہ تمہارے ساتھ آ کر کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوجائے۔

اللہ کے اِنصاف پر یقین

" جب مُجھے پتہ چلا کہ مخمل کے بستر اور زمین پر سونے والوں کے خواب ایک جیسے ہوتے ہیں ۔ تو مُجھے اللہ کے اِنصاف پر یقین آگیا "
( خلیل جبران )‬

Pul Siraat...پل صراط

Posted by Unknown on 07:24 with No comments

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
پل صراط پر آگ کے کنڈے ہوں گے، جس نے حرام کا ایک درہم بهی لیا آگ کے کنڈے اس کے پاؤں سے چمٹ جائیں گے، اور وه پل صراط اس وقت تک پار نہیں کریں گے جب تک جس کا حق ہے اسے اس تک اپنی نیکیوں کی شکل میں واپس نہ پہنچاۓ، اگر اس کے پاس اس کو دینے کےلۓ نیکیاں نہ ہوئی تو وه ان مظلوموں کے گناہوں کا بوجھ اٹهاۓ گا اور دوزخ میں جا گرےگا، لہذا مظلوموں کا حق انہیں اس سے قبل دے دو کہ اس کا بدلہ نیکیوں سے دیا جاۓ,

آج ہمارے پاس نیک عمل ہے ہی کتنے کہ انہیں بهی ہم دوسروں کا مال حرام طریقے سے کها کر قیامت کے روز اپنی گنی چنی نیکیاں دےکر ان کے گناہوں کا بوجھ اپنے اوپر لادھ کر جہنم میں گر جائیں، لہذا حرام خوری اور سود خوری سے بچ کر اپنی نیکیاں بڑهایۓ اور دنیا و آخرت سنواریۓ.


تالیف:
فقیه شیخ ابواللیث نصر بن محمدالسمرقندی رحمه الله تعالی
ترجمه و شرح: علامه ڈاکٹر محمدحبیب الله مختار شهید رحمه الله تعالی

کتاب:تباهی کا سامان
Samsung has added a new tablet, its growing on-line Android device, this time the Galaxy Tab7.0. The tablet has a 7-inch display and dual-core processor. It follows the same design language (and building materials), as the current Galaxy products.

Tablet PC is by all means is a mid-range products. 7-inch screen, WSVGA resolution of 600 x 1024 pixels. Screen size, it is a Nexus7 competitors.

As expected, it follows in the footsteps the Galaxy line equipment, almost all of them are almost the same design features. This is not necessarily a bad thing, but not find enemies Galaxy Tab7.0 and lovely.

Under the hood, the 1.2 GHz of dual-core processor and 1GB of RAM Tablet PC running on. 8 or 16GB of internal storage options, to be extended through microSD card slot.

On the software side of things, running Android4.1 Tablet PC, this is not exactly the latest, but not exactly a bad thing. Of course, all the famous Samsung application with the tablet.

Here is the full specifications of the Galaxy Tab7.0.

  • Android 4.1 Jelly Bean customized with Nature UI
  • 7 inch display with resolution of 600 x 1024 pixels
  • Weight: 306g
  • 9.9mm thick
  • Optional 3G version with voice call functionality
  • 1.2 Ghz dual-core processor
  • 1 GB RAM with 8/16 GB internal expandable storage
  • 3.15 megapixel back camera with 720p HD video recording
  • 1.3 megapixel front-camera
  • USB 2.0, Bluetooth 3.0, dual-band Wifi, Wifi Hotspot
  • 4000 mAh battery
There will be a 3G version of this tablet with voice call functionality too. The Galaxy Tab 3 7.0 will be available in May but pricing details are unknown as of now.
‫بیگم جلدی کرو جو منگوانا ہے لسٹ بنا کر دو آج جمعہ ہے اور دکانیں جلدی بند ہو جائیں گی مجھے گاڑی کا کام بھی کروانا ہے اور جمعہ نماز بھی پڑھنی ہے،

سیٹھ علیم الدین کا شمار شہر کے جانے مانے کاروباری حضرات میں ہوتا تھا، گھر میں پیسے کی ریل پیل تھی، علیم الدین کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں،
پیسے کی ریل پیل اور سب کچھ ہونے کے باوجود علیم الدین بہت خدا ترس اور پانچ وقت کا نمازی تھا،
لیکن اسکی عادت تھی کہ 50 برس کا ہونے کے باوجود گانے سننے اور فلمیں دیکھنے کا شوق آج بھی ویسا تھا جیسا ایک 20 سال کے جوان کا ہوتا ہے،
آج بھی وہ اپنی کار میں لگوانے کیلئے ایک امپورٹڈ میوزک سسٹم لایا تھا ، اور آج جمعہ کا دن کا اس کا ارادہ تھا کہ جمعہ کا ٹائم ہونے سے پہلے وہ یہ سسٹم کار میں سیٹ کروا لے کہیں کاریگر کی دکان بند نا ہو جائے،

صاحب آپ کا میوزک سسٹم تو بہت اچھا ہے کاریگر نے کار میں فٹنگ کرتے ہوئے علیم الدین سے کہا،
ہاں باہر سے منگوایا ہے پورے 20000 روپے لگے ہیں، جلدی جلدی سیٹ کرو جمعہ کا ٹائم ہورہا ہے،

کاریگر: جی صاحب بس آدھا گھنٹہ لگے گا،

علیم الدین: اچھا تم سیٹ کرو میں بازار سے کچھ سامان خرید لوں، اس نے جیب سے سامان کی لسٹ نکالتے ہوئے کہا جو اسکی بیوی نے بازار سے منگوانے کیلیے دیا تھا،
سامان خریدنے اور گاڑی میں میوزک سسٹم سیٹ کروانے کے بعد علیم الدین جب مسجد پہنچا تو خطبہ جاری تھا، اس نے جلدی جلدی وضو کیا اور صف میں شامل ہوگیا،

مسلم شریف میں بیان کیا گیا ہے کہ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارکہ ہے کہ
" جو شخص موت کے وقت جس حالت میں مرے گا قیامت کے دن اسکو اسی حالت میں اٹھایا جائے گا "

اسطرح جس کو کلمہ پڑھتے ہوئے موت آئے گی وہ قیامت کے دن کلمہ پڑھتے ہوئے اٹھے گا،
علیم الدین کی آنکھیں بند تھی اور بڑی محویت سے وہ خطیب کی الفاظ سن رہا تھا،

نماز کی ادائیگی کے بعد علیم الدین امام مسجد کے پاس بیٹھا تھا،

علیم الدین: امام صاحب خطیب صاحب نے خطبہ کے دوران جو ایک حدیث پڑھی کہ جو جس حالت میں مرے گا اسی حالت میں اٹھایا جائے گا، تو کیا اگر کوئی برا کام کرتے مرجائے، یا جیسے اگر کوئی بندہ گانا گاتے یا سنتے مر جائے تو؟

امام صاحب: جی بالکل جو جس حالت میں مرے گا اسی حالت میں اٹھایا جائے گا، کوئی گانا گاتا ہوا مرے یا سنتا ہوا ایک طرح سے تو وہ حرام موت مرا،

علیم الدین کی کار دوبارہ اس کاریگر جس نے میوزک سسٹم لگایا تھا اسکی دوکان پر رکی،

علیم الدین، کاریگر سے: یہ پورا میوزک سسٹم کار سے نکال دو اور کار کی ڈگی میں ڈال دو،

کاریگر حیرت سے: کیوں سیٹھ صاحب کیا ہوا ابھی تو آپ لگوا کر گئے تھے؟

علیم الدین: بھائی تم اسکو نکال دو مجھے حرام موت نہیں مرنا

کاریگر حیرت ذدہ سا: جی سیٹھ صاحب نکال دیتا ہوں

علیم الدین کی کار شہر سے باہر دریا کے کنارے رکی ہوئی تھی،

علیم الدین باہر نکلا اور کار کی ڈگی کھول کر میوزک سسٹم نکالا اور دریا میں پھینک دیا

علیم الدین کے لب آہستہ آہستہ ہل رہے تھے، آنکھیں نم تھیں،
اے اللہ مجھے مومن والی موت دینا، اے اللہ مرتے وقت میری زبان پر کلمہ شہادت جاری ہو،

اگر کار میں گانا سنتے ہوئے گنگناتے ہوئے میرا ایکسیڈنٹ ہوجاتا، میں مرجاتا، مجھے تو حرام موت آتی اور قیامت کے دن میں تیرا کس منہ سے سامنا کرتا، اے اللہ مجھے بخش دے، مجھے معاف فرما دے،
آج سے میں ہر وہ کام چھوڑ دوں گا جس سے مومنوں والی موت نہ ملے یا میں تیرا منکر ہو جاؤں
اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی مسلسل بڑھتی ہوئی لائن میں سیمسنگ نے ایک اور ٹیبلٹ کا اضافہ کیا ہے۔ یہ ہے گلیکسی 37.0 ٹیبلٹ۔ یہ ٹیبلٹ 7 انچ کے ڈسپلے کا ہے اور ایک ڈبل کور پروسیسر پر چلتا ہے۔ یہ موجودہ گلیکسی ٹیبلٹ کی طرز پر ہی بنایا گیا ہے۔
یہ ٹیبلٹ مکمل طور پر ایک مناسب رینج کی پیشکش ہے۔ اس کا 7 انچ کا ڈسپلے WSVGA ریزولوشن یعنی 600x1024 پکسلز کا ہے۔ اور سکرین کے سائز کے اعتبار سے یہ نیکسس 7 کا حریف ہے۔
جیسا کہ امید کی جاتی ہے، یہ ٹیبلٹ خصوصاً ڈیزائن کے لحاظ سےموجودہ گلیکسی ڈیوائسز کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ لیکن یہ بری چیز نہیں ہے لیکن ناپسند کرنے والے اس ٹیبلٹ کو پسند نہیں کر پائیں گے۔
ہڈ کے تحت، یہ ٹیبلٹ 1جی بی ریم کے ساتھ 1.2 گیگاہرٹز ڈبل کور پروسیسر پر چلتا ہے۔ ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کے ذریعے توسیع کے قابل 8 یا 16جی بی اندرونی سٹوریج کے اختیارات کا حامل ہو گا۔
سافٹ وئیر کے اعتبار سے،یہ ٹیبلٹ 4.1 اینڈرائیڈ پر چلتا ہے۔ یہ حقیقتاً جدید نہیں ہے لیکن یہ زیادہ بری چیز بھی نہیں۔ اور ظاہر ہے، تمام مشہور سیمسنگ اطلاقات بھی ٹیبلٹ کے ساتھ آتی ہیں۔
یہاں پر گلیکسی ٹیبلٹ کی تمام خصوصیات درج زیل ہیں:

  • نیچر یو آئی کے ساتھ کسٹمائزڈ،اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین
  • 600x1024 پکسلز ریزولوشن کے ساتھ 7 انچ ڈسپلے
  • وزن: 306 گرام
  • موٹائی: 9.9 ملی میٹر
  • وائس کال فعالیت کے ساتھ 3 جی ورژن
  • 1.2 گیگاہرٹج ڈبل کور پروسیسر
  • 8/16 قابل توسیع اندرونی سٹوریج کے ساتھ 1 جی بی ریم
  • 720p ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ 3.15 میگا پکسل پیچھے کا کیمرہ
  • 1.3 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ
  • یو ایس بی 2.0، بلوٹوتھ 3.0، ڈبل بینڈ وائی فائی، وائی فائی ہاٹ سپاٹ
  • 4000mAh بیٹری
وائس کال کی فعالیت کے ساتھ اس ٹیبلٹ کا 3 جی ورژن بھی دستیاب ہو گا۔ گلیکسی ٹیبلٹ 37.0 مئی میں دستیاب ہو گا اور اس کی قیمت ابھی تک نا معلوم ہے۔