Sunday, 14 April 2013



لندن…این جی ٹی…ریوبکس کیوب حل کرنے میں ذہین سے ذہین افراد بھی اکثر مات کھا جاتے ہیں لیکن بر طانیہ میں ایک پانچ سالہ ایسی بچی بھی مو جود ہے جو صرف 100سیکنڈ زمیں ریوبک کیوب حل کر لیتی ہے۔سمر رزاق نامی اس بچی نے چھ ماہ قبل ہی ریوبک کیوب حل کر نا شروع کیا تھا اور اب اس مختصر وقت کے بعد وہ اس فن میں اس قدر ماہر ہو گئی ہے کہ صرف 100سیکنڈز میں ہی حل کر کے پیش کر دیتی ہے۔سمر کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی اس مہارت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کر چکے ہیں کہ عنقریب اسے کم سے کم وقت میں تیز رفتاری سے ریوبک کیوب حل کرنے کے مقابلے میں بھی شرکت کر وائے گے تاکہ وہ اپنی اس صلاحیت کا مظاہرہ بڑے پیمانے پر کر سکے ۔

0 comments:

Post a Comment