Sunday 28 April 2013



ممبئی …بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکارمہیش بھٹ کی 90کی وہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کا سیکوئل "عاشقی ٹو" بھی باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ادتیہ رائے کپور اورشردھا کپور کی سپرہٹ رومانٹک فلم پہلے ہی روز باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے6کروڑ کمانے میں کامیاب رہی۔فلم میں گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادتیہ رائے کپور بطور ہیرواور اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بحیثیت ہیروئن شامل ہیں جسے مکیش بھٹ کیساتھ بھوشن اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے ۔ بھٹ برادران کے وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک ڈرامہ فلم عاشقی ٹوکے ہدایتکار موہت سوری ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment