Thursday 9 May 2013

موبی لنک نے عام انتخابات 2013ء کے دوران اپنے فیس بک بنڈل پر 80 فیصد رعایت اور ٹوئٹر بنڈل مفت پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
موبی لنک نے کہا کہ اس کے پری پیڈ جاز اور جذبہ صارفین 10 مئی سے 13 مئی 2013ء تک ایک روپیہ روزانہ کے نرخ پر فیس بک بنڈل حاصل کرسکیں گے۔
کمپنی نےکہا کہ اس کا مقصد صارفین کو انتخابات کے دوران دوستوں کے ساتھ رابطہ کرنے کا آسان اور سستا طریقہ فراہم کرنا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ خصوصی بنڈل جاز اور جذبہ صارفین کو معلومات شیئر کرنے اور دوسروں کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے میں مدد دیں گے۔
اس پروموشن کی تفصیلات یہ ہیں:

فیس بک بنڈل
  • فیس بک بنڈل (جس کے موجودہ نرخ 5 روپے روزانہ ہیں) 10 سے 13 مئی 2013ء تک (جس میں یہ دونوں دن بھی شامل ہیں) تمام جاز اور جذبہ صارفین کے لیے ‘ایک روپیہ روزانہ’ کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔
  • صارفین کو صرف *114*5# ڈائیل کرنا ہوگا اور وہ 24 گھنٹے تک فیس بک بنڈل تک لامحدود رسائی کے حامل ہو جائیں گے۔
  • اس پر کوئی فیئر یوزیج پالیسی لاگو نہیں، یہ حقیقی ان لمیٹڈ پیکیج ہے۔
  • ٹوئٹر بنڈل
  • تمام پری پیڈ موبی لنک صارفین 31 مئی 2013ء تک m.twitter.com پر ٹوئٹر کا مفت استعمال کر سکتے ہیں ۔
  • اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے کسی سبسکرپشن کی ضرورت نہیں
  • نوٹ: پراکسی براؤزر، ایپس یا بیرونی لنکس کے ذریعے کے ذریعے ٹوئٹر تک رسائی کے چارجز لگیں گے۔
شرائط و ضوابط:
  • فیس بک اور ٹوئٹر بنڈل صرف موبی لنک کے پری پیڈ صارفین کے لیے ہیں جن میں تمام جاز اور جذبہ صارفین شامل ہیں
  • یہ سروس بلیک بیری کے بلٹ ان براؤزرز پر کام نہیں کرے گی
  • یہ خودکار طور پر تازہ ہونے والی آفر نہیں ہے
  • لامحدود استعمال کے لیے صارفین کو موبائل براؤزرز یا اوپیرا منی کے منتخب ورژنز پر m.facebook.com لکھ کر فیس بک تک رسائی حاصل کرنی چاہیے
  • اوپیرا منی m.opera.com سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے معیاری ڈیٹا چارجز لاگو ہوں گے
  • پس منظر میں چلنے والی موبائل فون ایپلی کیشنز کے چارجز لاگو ہوں گے۔ ایسی ایپلی کیشنز کو بند کر کے اس مسئلے سے نمٹا جا سکتا ہے۔
  • چند ہینڈسیٹس پر موبائل براؤزرز (جیسا کہ نوکیا ایکسپریس) دراصل پراکسی براؤزرز ہیں۔ ان کے ذریعے فیس بک تک رسائی اضافی ڈیٹا چارجنگ کا سبب بن سکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment