خواتین فیس بک پر دباؤ کا شکار
ہر 10 میں سے 4 خواتین آن لائن اپنی تصاویر پوسٹ کرنے سے پہلے انکی نوک پلک سنوارتی ہیں۔
یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل فوٹو ز نے خواتین پر دباؤ بہت بڑھا
دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس جیسے فیس بک، ٹیوئیٹر یا انسٹاگرام
وغیرہ میں اسے شیئر کرنے سے پہلے ان پر اچھا نظر آنے کا پریشر ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ہر 10 میں سے 9 خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ اس رجحان کے
باعث وہ کیمرے کے سامنے سے ہچکچاتی ہیں، جبکہ 75 فیصد کو اپنی تصاویر غیر
پرکشش، بدصورت یا زیادہ موٹی نظر آتی ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس دباؤ کے باعث تین چوتھائی خواتین اپنی
تصاویر خود ہی ختم یا ڈیلیٹ کردیتی ہیں، جبکہ 41 فیصد تصویر پوسٹ کرنے سے
پہلے اسے ایڈٹ کرکے زیادہ بہتر بناتی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment